لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی والدہ بملادیوی کے اچانک انتقال پر ریاستی صدر دفتر میں تعزیتی جلسہ منعقد کرکے آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دعا کی گئی۔ مجاہد آزادی آنجہانی نارائن داس کھتری کی ۸۷سالہ اہلیہ و ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کے والدہ کے انتقال پر کانگریس کمیٹی کے عہدے داران ،سینئر کانگریس لیڈران و کارکنان نے افسوس ظاہر کیا۔ تعزیتی جلسہ کے ذریعے آنجہانی کی روح کی تسکین اور غمزدہ کنبہ کو صبر کرنے کی تلقین کی گئی۔
ریاستی کانگریس ترجمان امرناتھ اگروال نے بتایا کہ تعزیتی جلسہ میں خاص طور س
ے رکن راجیہ سبھا پرمود تیواری درج فہرست ذات کمیشن کے چیئر مین پی ایل پنیا ،کانگریس ودھان پریشد کے لیڈر نصیب پٹھان ،سابق وزیرعمار رضوی، سابق رام کرشن دیویدی ، سابق وزیرراج بہادر، سابق ایم ایل سی ہریش باجپئی، خواتین کانگریس انچارج انسویہ ،ڈاکٹر لالتی دیوی ،سیوا دل کے پرہلاد پرساد دویدی ،امیر حیدر سمیت کثیر تعداد میں کانگریس عہدے داران موجود تھے۔