گورکھپور(نامہنگار)۔ تنازعوںمیں رہنے والے سی ایچ سی چوری چورا کے ڈاکٹروںکے خلاف نرسوںنے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعرات کواے ڈی ہیلتھ سے ملاقات کرنے کے بعد نرسوںنے شکایت کی ۔ تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ڈیوٹی کے دوران ان پرفقرے کستے ہیں۔ اور رات میں نشے کی حالت میں ان کے گھروں تک پہنچ جاتے ہیں۔ اے ڈی کی ہدایت پرسی ایم او نے قصور وار ڈاکٹر کاتبادلہ بیل گھاٹ حلقے میں ک
ردیاہے ۔موصولہ خبر کے مطابق چوری چورا سی ایچ سی کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اتم کے خلاف پہلے بھی الزامات عائد کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ دنوں اسپتال کے ملازمین نے الزام عائد کیاتھا کہ نشے کی حالت میں ڈاکٹر اتم ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ اس وقت سی ایم او نے ڈاکٹر کوانتباہ دیا تھا اور نشہ نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اب معاملے نے طول پکڑ لیاہے ۔ اس مرتبہ الزام عائد کرنے والی اسپتال کی نرسیں ہیں اورالزام صرف نشے تک ہی محدودنہیں ہے بلکہ نرسوںنے انتباہ دیاہے کہ وہ ڈیوٹی نہیں انجام دے پارہی ہیں۔ جب ڈاکٹر پہنچتے ہیں تو وہ نازیبا فقرے کستے ہیں۔رات میں قصوروار ڈاکٹر گھر تک پہنچ جاتاہے دوسری جانب ڈاکٹراتم نے الزامات کو غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نرسیں کام نہیں کرنا چاہتیں۔ مریضوں کو پریشانی نہ ہو اس وجہ سے جب انھیں کام کرنے کیلئے کہا جاتاہے تونرسیں غلط الزمات عائد کرنے لگتی ہیں۔ ڈاکٹراتم نے کہا کہ نرسوں کی ایک یونین ہے اور ان کے خلاف کی گئی کاروائی یک طرفہ ہے اس لئے معاملے کی جانچ کرائی جانی چاہئے اگر وہ قصور وار ہیں توتبادلہ نہیں انھیںمعطل بھی کردیا جائے توافسوس نہیں ہوگا۔