ممبئی: بالی ووڈ کی رانی اب پولیس افسر کے روپ میں ایک بار پھر بالی ووڈ فلموں میں اینٹری دینے کو تیار ہیں۔
رانی مکھرجی کی نئی ڈرامہ فلم ‘مردانی’ کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آ گیا ہے۔ ہدایتکار پردیپ سرکار کی اس فلم میں رانی مکھرجی ممبئی کرائم برانچ یونٹ کی پولیس افسر شیوانی شیوا جی رائے کا کردار نبھا رہی ہیں۔ رانی مکھرجی کے شوہر ادیتا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رانی کیساتھ جیسوسین گپتا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامہ اور ایکشن لیے یہ فلم مردانی یش راج فلمز کے بینر تلے 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔