ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انھیں فلم ڈرٹی پکچر میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو یہ فلم نہیں دیکھنے دیں گی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ڈرٹی پکچر میرے کیریئر کی سب سے اہم فلم ہے۔ مجھے اس کے لیے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر میں یہ فلم نہ کرتی تو خود کو کبھی اچھی اداکارہ نہ سمجھ سکتی۔ انھوں نے کہا کہ میں آئندہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں شادی کر چکی ہوں، کل میرے بچے ہوں گے اور میں نہیں چاہوں گی کہ انھیں اس حوالے سے کبھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔واضح رہے
کہ اس فلم میں ودیا بالن نے کافی بے باک کردار ادا کیا تھا جس پر انھیں تقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ودیا بالن نے اس فلم کے کچھ عرصے بعد فلم کے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کر لی تھی۔ ودیا نے شادی کے بعد صرف دو فلموں میں اداکاری کی ہے۔