نئی دہلی(بھاشا) ڈسکوری نیٹ ورک نے ملک میں اپنے ناظرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اپنے نیٹ ورک میں نئے چینل اور پرو گرام شرور کرنے اور ڈسکوری چینل میگزین شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ڈسکوری نیٹ ورک ایشیا پیسیفک (ڈی این اے پی) کے سینئر نائب صدر اور ڈائرکٹر جنر ل (جنوبی ایشیا) راہل جوہری نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں ڈسکوری چینل کے ناظرین کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی نوجوانوں نے یہ بات محسوس کی ہے کہ علم ہی مالی خوشحالی حاصل کرنے کا راستہ ہے ۔ ہندوستان میں ناظرین کی تعداد میں اضافے پر انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ناظرین صرف دہلی اور ممبئی میں ہی نہیں بلکہ ۲۱ ویں صدی کے نئے ناظرین بھی ہم سے منسلک ہو رہے ہیں ۔ جوہری نے کہا کہ ڈسکوری چینل کا ناظرین کے ساتھ گہرا رشتہ ہے اور ڈسکوری چینل اب اپنی میگزین بھی شروع کرے گا۔