نیویارک: امریکہ میں آخری انتخابی رجحانات آنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا اگلا صدر بننا طے ہو گیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کوہرا کر جیت حاصل کی۔ مسز کلنٹن نے مسٹر ٹرمپ کو فون کرکے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
مسٹر ٹرمپ کو حتمی رجحانات آنے تک 289 اور محترمہ ہلیری کو 208 انتخب کنندگان کے ووٹ حاصل ہوئے جو جیت کیلئے فیصلہ کن مانا جا رہا ہے ۔ ان نتائج کے پیش نظر محترمہ کلنٹن نے مسٹر ٹرمپ کو فون کر کے اپنی شکست قبول کر لی۔ اس کے فوراً بعد مسٹر ٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو دو ماہ سے زیادہ وقت تک چلے اس انتخابی مہم میں ان کے ساتھ رہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتخابی مہم نہیں تھی بلکہ ایک تحریک تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ”ہم دشمنی کے بجائے اتفاق بنائیں گے اور لڑنے کے بجائے شراکت کریں گے ۔ میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا”۔