کنگسٹن ( جمیکا ) ۔100 میٹر کے سابق عالمی ریکارڈ ہولڈر جمیکا کے کھلاڑی آسفاپاویل ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے ان پر 18 ماہ کی پابندی لگادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سال کے پاول پر محدود دوا آکسیلو فرین کے استعمال کا الزام ثابت ہوا ہے۔پاویل نے گزشتہ سال قومی چمپئن شپ کے دوران ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ ان پر پابندی کی میعاد اسی وقت سے درست ہوگی اور اس طرح وہ اس سال 20 دسمبر کو اس پابندی سے آزاد ہو جائیں گے۔ پاویل نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ پاویل کی دلیل ہے کہ انہوں نے ایک قانونی طور پر درست اپیپھیفینینی ڈی 1 نام کی دوا کا استعمال کیا تھا ، جس میں ملاوٹ تھی۔ پاویل نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف فیصلے کے خلاف کورٹ آف اربٹیشن فار اسپورٹس میں اپیل کریں گے۔ پاویل اب اپنے ملک کے لئے جولائی میں گلاسگو میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یوس
ینبولٹ سے پہلے پاویل جمیکا میں ایتھلیٹکس کا سب سے بڑا نام تھے۔