لندن:تقریباًچار سو سال پہلے ختم ہوچکے ڈوڈو پرندے کا نایاب ڈھانچہ آئندہ نومبر میں نیلام کیا جائے گا۔یہ ڈھانچہ تقریباً پورے پرندے کا ہی ہے اور پرندے کی الگ الگ ہڈیوں کو جوڑ کر اسے 2000کے شروعاتی برسوں میںہی پورا کرلیاگیا تھا۔نیلامی کرنے والوں کے مطابق ڈوڈو کے ڈھانچے میں کھوپڑی کے ایک حصے اور اس کے دو پنجوں کی کمی ہے ۔ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ 2000کی ابتدائی دہائی سے اب تک صرف اسی ڈوڈو پرندے کے ڈھانچے کو پور اکیا جاسکا ہے ۔اس کی نیلامی ویسٹ سسیکس کے سمر پلیس میں ہونی ہے ۔
ماریشس کے پورٹ لوئس میں اس ڈھانچے کو نمائش میں رکھا گیا ہے ۔ڈھانچے کی نیلامی کرنے والے تاجر نے 1970سے 1980 تک اس ڈھانچے کو پورا کرنے کے لئے الگ الگ جگہ سے پرندے کی ہڈیان خریدی تھیں۔ڈوڈو پرندے صرف ماریشس میں رہتے تھے اور ان پرندوں کو سب سے پہلے ڈچ ملاحوں نے 1598میں دیکھا تھا لیکن اس کے 70سال بعد ہی دنیا سے ان کا نام ونشان ختم ہوگیا ۔یہ پرندہ تقریباً ایک میٹر لمبا ہوتا تھا اور اس کا وزن 10سے 20 کلو گرام کے درمیان ہوتا تھا۔