ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی تناو¿ اور ڈپریشن دور کرنے والی مہنگی اور ضمنی مضر اثرات سے بھرپور دواو¿ں کی بجائے اگر پھل، سبزیوں اور میووں کا استعمال کیا جائے تو ان امراض کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف لا پالماس ڈی گران کینیریا کے سائنسداں کہتے ہیں کہ یہ غذائیں دماغی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس کی حقیقت جانچنے تحقیق کاروں کی ٹیم نے نے ۱۵سے زائد افراد کو خاص غذائی معمولات اختیار کرنے کو کہا اور ان کا مطالعہ کیا۔پھلوں اور سبزیوں میں اومیگا تھری ، وٹامنزاور دیگر کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے نیٹ ورک کو مضبوط بناتے ہیں ، دماغی افعال کو منظم کرتے ہیں اور موڈ کو بہتر بناتے ہیں۔ ۸ سال سے زائد جاری رہنے والے اس مطالعے سے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کو دن میں دو مرتبہ سبزیاں دی جائیں تو ان کی ذہنی صحت تیزی سے بہتر ہونے لگتی ہیں جن میں سبز پتوں والی سبزیاں بہت مو¿ثر ثابت ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ بادام، مونگ پھلیاں اور اخروٹ میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغی حالت مو¿ثر بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناو¿ اور ڈپریشن کو بھگاتے ہیں۔