پٹنہ:بہار میں بکسر اور سارن اضلاع میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوں نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور 13 افراد کو زخمی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد لوٹ لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سارن ضلع کے ڈوری گنج تھانہ علاقہ کے سلیم پور گاں کے باشندے کسان ہریش رائے کے گھر آج صبح 24 سے زائد مسلح ڈاکوں نے گھس کر تقریبا پانچ لاکھ روپے کی مالیت لوٹ لی اور مخالفت کرنے پر ان کے بیٹے بھونیشور رائے کوگلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس دوران ڈاکوں نے گھر کے آٹھ ارکان کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں سے شتروگھن رائے اور دیپک کمار کو نازک حالت میں پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ چھ دیگر کا علاج چھپرا صدر ہسپتال میں چل رہا ہے ۔