لکھنؤ(نامہ نگار)گینگسٹر ایکٹ کے معاملہ میں فرار چل رہے ایک لٹیرے کو آج صبح پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سی او بازار کھالہ سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ تالکٹورہ پولیس نے آج صبح چیکنگ کے دوران پتھر کٹا مسجد کے نزدیک سے ڈھائی ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش ہردوئی کے انل عرف کرن پال کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے چوری کی ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی۔ ملزم کے خلاف جنوری میں گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی نے اس کی گرفتاری پر ڈھائی ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ انل نے گذشتہ سال کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک انجینئر کے گھر میں داخل ہو کر ۲۰لاکھ روپئے کی لوٹ کی واردات انجام دی تھی۔