چکن ( 16 ٹکڑے ) ڈیڑھ کلو
ٹماٹر 8 عدد
باریک کٹی ہری مرچ 4 عدد
باریک کٹا ہرا دھنیا 1 گٹھی
تیل یا گھی 1 پیالی
سفید زیرہ 1 چائے کا چمچہ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
پسی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
کٹی لال مرچ 1/2 کھانے کا چمچہ
باریک کٹی ادرک 2 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
پہلے1 چائے کا چمچہ سفید زیرہ،1 چائے کا چمچہ کالی مرچ اور 1کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا کو ملا کر پیس لیں۔
ایک کڑاہی میں 8 عدد باریک کٹے ٹماٹر، 1 کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، 1 کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ، 1/2 کھانے کا چمچہ کٹی کالی مرچ، حسبِ ذائقہ نمک اور 1 چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ڈال کر بغیر تیل کے ٹماٹروں کو بھون لیں۔
اب ڈیڑھ کلو کی ایک چکن کے16 ٹکڑوں کو الگ فرائنگ پین میں تل کر تیار کیے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں۔
ساتھ میں پسا ہوا مصالحہ شامل کر کے خوب اچھی طرح بھونیں اور تیل ڈال دیں۔
آخر میں 1 گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا، 4 عددباریک کٹی ہری مرچ، 2 کھانے کے چمچے باریک کٹی ادرک اور حسبِ ضرورت لیموں کا رس ڈال کر سرو کریں۔
–