اجزائ: چکن بغیر ہڈی آدھا کلو ‘ نمک حسبِ ذائقہ ‘ پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ’ پیاز دو عدد’ درمیانی ٹماٹر تین عدد ‘ دہی ایک پیالی’ پسی ہوئی لا ل مرچ ایک کھانے کا چمچ’ ہلدی ایک چائے کا چمچ’ سفید زیرہ ایک چمچ’ خشک دودھ ایک چائے کا چمچ’ مارجرین دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب: چکن کو صاف کر کے دھو کر دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ لیں۔ اور اس کی پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو چوکور چوپر میں پیس لیں، دہی میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ لیں، اور دس پندرہ منٹ کے لیے فرج میں رکھ دیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل اور مارجرین کو ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں پسے ہوئے پیاز ، ٹماٹر اور ادرک ، لہسن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی الگ ہو جائے۔ اور اس مکسچر میں زیرہ ، لال مرچ ، ہلدی، نمک، اور چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں ، پھر پھینٹا ہوا، دہی ڈال کر میتھی اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔ گرم گرم چپاتی کے ساتھ یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔
–