ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ روز چاقو زنی کے ایک واقعہ کے بعد ہوائی اڈے پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
یہ اطلاع مسلح پولس بٹالین کی ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ تنزینا اختر نے آج صبح دی۔ انہوں نے بتایا کہ چاقو زنی کا واقعہ کل شام کو پیش آیا تھا۔ اس واقعہ میں سکیورٹی ٹیم کے رکن سہاگ علی کی موت ہو گئی
اور تین دیگر سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ صفائی ملازم کے بھیس میں ایک مشتبہ شخص نے کیا تھا۔ حملہ آور کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔