نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستان اب عالمی منظر نامہ پر مضبوط آئی ٹی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے وہ نوجوانوں و ٹیکنالوجی کے قدر دانوں میں سرفہرست ہو رہا ہے ۔ اس سے نالج میں بھی اضافہ ہوگا۔
نوئیڈا کے جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے سالانہ اجلاس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ ملک کے تکنیکی شعبوں کو ہائی ٹیک کرنے ، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے ،نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب کرانے اور پوری دنیا میں انڈین آئی ٹی کی چھاپ چھوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت عالمی منظر نامے پر ہندوستا ن مضبوط آئی ٹی پاور رکھنے والے ممالک میں سر فہرست ہے ۔ ہندوستان کو اس کے لئے قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا“ہماری حکومت ڈیجیٹل گورننس مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ ہمارے سافٹ ویئر انجینئرس اپنی تکنیکی مہارت کے ذریعہ ملک کانا م پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔ ہمیں بھی ان پر فخر ہے ۔ان کی ان کوششوں سے ہی ہندوستانی آئی ٹی کا قائد بنے گا اور اس شعبے میں روزگار کے وسیع امکانات ہیں جنہیں حکومت تلاشنے کا کام کر رہی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے مقامی رنگا رنگی زبان اس کا قومی سرمایہ ہے ۔مختلف زبانیں ہماری تہذیبی وراثت ہیں۔یہ کثرت میں وحدت کا پیغام دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں انگریزی زبان کے خلاف نہیں ہوں لیکن ہمیں اپنے آبائی زبان کو باقی رکھنا ہے اور یہی ہماری طاقت اور ہماری وراثت ہے ۔