گورکھپور (نامہ نگار)ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد بھی بس اور آٹو کاکرایہ نہیں کم کیاجارہا ہے ۔ا س سے مسافروںمیں زبردست ناراضگی ہے ۔ اب پٹرول وڈیزل کی قیمت گھٹ کراپنے ڈیڑھ برس کی پرانی قیمت پرآگئی ہے ۔اس لئے لوگوںکوامید ہے کہ بس اورآٹو کاکرایہ بھی کم کیا جائے ۔وہیں کرائے کے سلسلے میں مسافروںاور بس وآٹوڈرائیوروںسے اکثر کہا سنی ہورہی ہے جبکہ افسروںکاکہناہے کہ کرایہ کم اورزیادہ کرنا انکے ہاتھوں
میں نہیں ہے ۔ اس کی ایک پالیسی ہوتی ہے، اسی کے تحت کرائی گھٹایا اور بڑھا یا جاتا ہے ۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ سنیچر کوڈیزل کی قیمت میں ۲۵ء ۲روپئے اور پٹرول کی قیمت میں ۲ء۴۲روپئے کی کمی کی ہے ۔وہیں اگست ۲۰۱۴کے بعد ڈیزل ۵بارمیں دس روپئے ۷۱پیسے اور پٹرول ۹مرتبہ میں ۱۴روپئے ۶۹پیسے سستا کیاجاچکاہے اس کے بعد بھی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعہ بسوںکاکرایہ کم نہیں کیاجارہا ہے ۔ وہیں آٹوڈرائیو ربھی اپنی مرضی کے مطابق کرایہ وصول کرنے سے بازنہیں آرہے ہیں۔