نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔نئی شرحیں گزشتہ نصف شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔سرکاری شعبہ کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی او سی ایل) نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ قیمت بڑھنے سے دہلی میں ڈیزل 44 روپئے 95 پیسے فی لیٹر ملیگا۔ پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔اس سے قبل یکم ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں دو روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 پیسے کی تخفیف کی گئی تھی ۔ چار ماہ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے ۔