لکھنؤ۔ ڈیفنس کالج دہرا دون کے داخلہ امتحان کی تاریخ میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ یکم او ر۲؍دسمبر کو جبلی انٹر کالج نزد ریلوے اسٹیشن پر ہونے والا یہ امتحان اب ۱۴،اور ۲۵؍دسمبر کو مقررہ مراکز پر منعقد کیا جائے گا یہ فیصلہ پانچ ریاستوں میںاسمبلی انتخابات کے مدنظر کیا گیا ہے۔ منطقائی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ثانوی تعلیم اے پی ورما نے بتایا کہ جن طلباء کو داخلہ کارڈ مل چکے ہیں ان کو انہیں داخلہ کارڈ میں درج رول نمبر کی بنیاد پر مذکورہ تاریخ کو امتحان میں شامل ہونا ہے۔