لکھنو:اسپتالوں میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے کئی دن بعد انتظامیہ کو عوام کو بیدار کرنے کی یاد آئی ۔ اتوار کو ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے ڈینگو سے بچنے کے لئے تدابیر بتائیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مچھروں کے جراثیم سے بچنے کےلئے گھر اور آس پاس صفائی رکھیں اور مچھردانی کا استعمال کریں ۔ بچوں کو مچھردانی ہی میں سولائیں۔ پانی کی سبھی ٹینکیوں اور برتنوںکو ڈھک کر رکھیں ۔
غیر ضروری برتنوں، پلاسٹک ٹب ، شیشی ، ڈرم اور ٹائر وغیرہ کو مناسب جگہ پر پھینکیں۔ آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں ۔ انہوںنے بتایاکہ دن کے وقت مچھروں کے کاٹنے سے بچنے کےلئے پوری آستین اور زیادہ تر جسم کو ڈھکنے والے کپڑے پہنیں ۔ ڈینگوکے علاج کے لئے کوئی خاص دوا یا ویکسن نہیں ہے ۔ بخار اتارنے کے لئے پیراسیٹا مول لے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر کی صلاح سے علاج کریں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ ڈینگو کی مفت جانچ کی سہولت ریجنل لیب ، سواستھ بھون مائیکرو بایو لاجی لیب ، کے جی ایم یو مائیکروبایولاجی لیب ، ایس جی پی جی آئی اور ڈاکٹر آر ایم ایل پی جی انسٹی ٹیوٹ گومتی نگر لکھنو¿ میں دستیاب ہے۔