نئی دہلی:قومی راجدھانی میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈینگو کے 428 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سال ڈینگو میں مبتلا افراد کی کُل تعداد 1259 پر پہنچ گئی جن میں سے 1160 معاملے دہلی کے اور 99 راجدھانی کے باہر کے ہیں۔کارپوریشنوں کی طرف سے آج موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ ستمبر کو اختتام ہفتہ میں 428 معاملوں میں تینوں کارپوریشنوں کے 329 معاملے تھے جن میں سے 159 شمالی دہلی ، 129 جنوبی دہلی اور 41 مشرقی دہلی کے میونسپل کارپوریشن سے تھے ۔ نئی دہلی میونسپل کونسل کے سات، دہلی چھاونی کے 11، ریلوے ، ایئر پورٹ اتھارٹی کے دو اور 51 معاملے ایسے تھے ، جن کی تفتیش کے بعد پتہ نہیں چل پایا۔ ہفتہ کے دوران اترپردیش سے نو، ہریانہ سے پانچ اور دیگر ریاستوں سے 14 معاملے سامنے آئے ۔اس سال ڈینگو سے اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔