گورکھپور : پولیس کنٹرول روم میں تعینات کیوآرٹی کے سپاہیوں کے لباس کو دیکھ کر ایس ایس پی نریش پانڈے نے ان کے بال کٹوانے اور ہروقت مستعد رہنے کی ہدایت دی ۔ آج دوپہر کنٹرول روم کے سامنے دو نوجوان ایک معمر شخص کو پیٹ رہے تھے۔راستے سے گذررہے ایس پی سٹی نے نوجوانوں کو کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ایس پی سٹی نے جب کیوآرٹی دستہ کے سپاہیوں کوبلایا تو وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔کچھ دیر کے بعد سپاہی پہنچے اور ان کا لباس دیکھ کر ایس پی سٹی نے تمام سپاہیوں کے بال کٹوائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔