ہاپوڑ(نامہ نگار)انتظامیہ کی ہدایتوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع اسکول انسپکٹر کی جانب سے اساتذہ کو کالج آنے کی ہدایت دی گئی ۔جس کے خلاف انٹرکالجوں کے اساتذہ نے متحد ہوکر ڈی آئی اوایس دفترپر دھرنا ومظاہرہ کرتے ہوئے گھیرائو کیاجس کے بعد ڈی آئی او ایس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی ہدایتوں میں ترمیم کرتے ہوئے آئندہ ۲۹دسمبر کو کالج کھولنے کی ہدایت دی۔واضح ہو کہ دسمبر ماہ می
ں پڑرہی سردی کے پیش نظر سرپرستو ں نے وزیراعلیٰ سے اسکول اورکالجوں میں سردی کی تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے درجہ ایک سے لیکر درجہ بارہ تک کے تمام اسکولوںمیں ۲۸دسمبر تک سردیوں کی چھٹی کا اعلان کردیا ساتھ ہی افسران کو ہدایت دی کہ ان کے احکام پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔
گزشتہ ۲۴دسمبر کو مقامی ضلع اسکول انسپکٹر جیوتی پرساد نے ہدایت جاری کی کہ انٹرکالجوں میں محض بچوںکی چھٹی رہے گی۔اساتذہ روزانہ اسکول جائیں گے۔ہدایت ملنے کے بعد انٹرکالج کے اساتذہ متحد ہوگئے جمعہ کو انٹرکالج کے اساتذہ ضلع اسکول انسپکٹر دفترپر جمع ہوئے انھوںنے اترپردیش ثانوی تعلیم یونین کے صدر سبودھ گپتا کی قیادت میںدھرنا ومظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ نے ڈی آئی او ایس کا گھیرائو کرکے ہدایت واپس لینے کا مطالبہ کیا۔تبھی ڈی آئی او ایس نے کارروائی کرتے ہوئے دی گئی ہدایتوں میں ترمیم کی۔جس کے مطابق اب ضلع کے تمام انٹرکالج آئندہ ۲۹دسمبر کو کھلیں گے۔ اس موقع پر وشنودت شرما،جوائنٹ سکریٹر رویندرگپتا ، منوج چودھری ، دھرمیندر پرتاپ ، اوم کار سنگھ وغیرہ موجودتھے۔