کانپور (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے میونپسل کارپوریشن کے علاقے میں پینے کے پانی کے مسائل کے فوری تصفیہ کے لئے کال سینٹر کو سرگرم کردیاہے۔ پینے کے پانی مسئلے کے تصفیہ کے لئے لوگوں کوبراہ رات کال سینٹر کے ٹیلی فون نمبر ۲۳۳۰۱۲۵۔۰۵۱۲پر فون کرکے مسئلہ نوٹ کراسکتے ہیں ۔
یہ کال سینٹر صبح ۱۰بجے سے شام ۵بجے تک کھلا رہے گا ۔ کال سینٹر کے ساتھ ہی جل سنستھان کی ٹیم کو بھی لگایاگیاہے ۔ اس کے تحت پینے کے پانی کا بحران ،آلودہ پانی سپلائی کرکے پائپ پینے کے پانی کے ذریعہ کرائی جارہی ہے ۔
پانی کے سپلائی سے متعلق مسائل کا تصفیہ کئے جانے کی ہدایت جنرل منیجر اور سکریٹری واٹرورکس محکمہ کودی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے یومیہ حاصل ہونے والے مسائل کو نوٹ کرکے فوری تصفیہ کرانے کے ساتھ ہی کال سینٹر کے ذریعہ سے شکایت کنندہ سے مسئلہ کاتصفیہ کی تصدیق کرائی جانے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ پینے کے پانی کے مسئلہ کاتصفیہ کرایاجاسکے ۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر جل نگم کو ضلع کے شہری علاقوں میںمنظور ۷۰۰نئے ہینڈ پمپ لگوانے کی ہدایت دی ہے ۔