نئی دہلی۔(بھاشا)شہری ہوابازی ریگولیٹری ڈی جی سی اے نے بنیاد ی ڈھانچہ کمپنی جی ایم آر کے گیارہ پائلٹوں پر تین مہینے تک جہاز اڑانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پائلٹوںپر پابندی سے کمپنی کے زیادہ ترجہازایک طرح سے کھڑے ہوگئے ہں اورانتخابی مہم میں ان کی مدد حاصل کررہے بڑے بڑے سیاست دانوںکو متبادل تلاش کرنا پڑر
ہاہے۔ ڈی جی سی اے ذرائع نے بتایا کہ ریگولیٹری نے یہ کارروائی یہ دیکھنے کے بعد کی کہ جی ایم آرایویئیشن کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی پروازوں کے سلسلے میں کچھ لازمی جانچ نہیں کرائی گئی تھی ایسے پروازوںمیںدوشنبہ کی ایک پرواز بھی ہے جس میںکانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی بھونیشور گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرواز سے قبل دیگر جانچوںکجے ساتھ پائلٹوں اورپائلٹ ٹیم کے اراکین کی سانس کی جانچ بھی کرانی ہوتی ہے لیکن جانچ میں یہ پتہ چلا کہ سانس کی جانچ کرنے والا آلہ کام نہیں کررہاتھا۔ ڈی جی سی اے نے اس شیڈیول چارٹرڈ جہاز خدمات کمپنی کے جہازوںکے دستاویز آلات کی بارہ مارچ اور۱۴؍اپریل کے درمیان جانچ کی تھی۔اسی میں یہ گڑبڑی پائی گئی۔جی ایم آر کا فالکن ۲۰۰۰۔ایل ایکس انتہائی جدید جیٹ ہے۔ جس کااستعمال راہل گاندھی اورسونیا گاندھی کرتی ہیں۔