افسران کو طلباءگیلری اور ڈائرکٹر پویلین میں کیمرے لگانے کی دی ہدایت
کانپور:ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گرین پار ک میں ہونے والے گیارہ اکتوبر کے میچ میں سخت حفاظت بندوبست پولیس انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ سلامتی کولے کر منگل کی شام ڈی جی پی جگموہن یادو اور اے بی جی نظم ونسق دلجیت چودھری کے ساتھ پہنچے انہوں نے گراونڈ کے ساتھ ساتھ ڈٓئرکٹر پویلین کے حفاظتی بندوبست میں کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہ کرنے کی بات کہتے ہوئے افسران کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہااس کے علاوہ میچ کے دوران کسی بھی قسم کی بدہضمی نہ ہونے پانے کی ہدایت دی ۔ اسٹوڈنٹ گیلری میںبھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور اضافی پولیس فورس تعینات کئے جانے کی ہدایت دی ۔ تقریبا چار بجے لکھنو سے ڈی جی پی اور اے ڈی جی نظم ونسق کانپور پولیس لائن پہنچے یہاں سے آئی جی آشوتوش پانڈے ، ڈی آئی جی نیلابجہ چودھری ، ایس ایس پی شلبھ ماتھر سمیت دیگر افسران کے ساتھ ڈی جی پی کا قافلہ گرین پارک اسٹیڈیم پہنچا اسٹیڈیم میں میچ کی سلامتی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کو دیکھنے ڈائرکٹر پولین کا جائزہ لیا۔ یہاں پر میچ دیکھنے آرہے گورنر ، وزیر اعلیٰ وی وی آئی پی اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روموں کو دیکھا۔ سلامتی کے لحاظ سے یہاں ڈائرکٹر پویلین باہر اور اندر ایک درجن سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہا اس کے بعد ڈی جی پی جگموہن یادو اور اے ڈی جی نظم و نسق دلجیت چودھری نے افسران کے ساتھ پچ کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پی نے پچ کے آس پاس چوبیس گھنٹے حفاظتی اہلکاروں کو تعینات کئے جانے کےلئے کہا۔ انہوں نے سلامتی کے پیش نظر میدان میں کام کرنے والے ملازمین اور ویریفکیشن کر کے آئی کارڈ چیک کئے جانے کی ہدایت دی۔ عام طور پر میچ کے دوران سب سے زیادہ بد نظمی پھیلنے کا خطرہ طلباءگیلری سے ہوتا ہے یہ بات آج سلامتی بندوبست کو دیکھنے آئے ڈی جی پی نے معائنے کے دوران کہی انہوں نے بتایاکہ گیلری میں کسی کی ناظرین کو بوتل ، کھانے پینے کی چیزیں کولڈ ڈرنک ، ٹفن وغیرہ لے جانے پر پوری طرح سے پابندی عائد ہوگی ۔ تحفظ کے اعتبار سے یہاں پر کیمرے لگائے جائیں گے اور اضافی حفاظتی بندوبست ہونگے ۔ تاکہ کھیل کے دوران کسی قسم کی بدانتظامی نہ پھیلے او کھلاڑی آرام سے میچ کھیل سکےں۔