کانپور: کلیان پور تھانہ حلقہ میں رہنے والی لڑکی نے علی الصبح پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔کنبہ والوں نے بیٹی کی لاش دیکھ کر اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ کلیان پور کے مرز ا پور باشندہ پرائیویٹ ملازم کملیش شکلا اپنی بیوی اور دو بیٹیوں و ایک بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں۔ان کے بھائی ڈی جی پی دفتر میں تعینات ہیں۔ بڑھوا منگل کے سبب علی الصبح کملیش مندر گئے تھے ۔ بڑی بیٹی جولی شکلا(۱۸) نے والد کے مندرجانے کے بعد نیچے کے کمرے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر پھانسی لگا لی۔ کچھ دیر بعد مکان کی اوپری منزل سے نیچے آئے بھائی نے بہن کی لاش دیکھی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ اطلاع پر انسپکٹر اجے سنگھ پولیس فورس کے ساتھ پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ انسپکٹر نے بتایاکہ کنبہ بیٹی کے بارہویں جماعت میں پھیل ہونے پر اسکروٹنی فارم نہ بھر پانے کے سبب تناو میں رہتی تھی اور اس نے ہتھمی قدم اٹھا لیا۔