عام طور پر یہ تاثر ہے کہ
کھانے سے وزن بڑھتا ہے، تاہم ایک نئی تحقیق اس کی نفی کرتی ہے۔ آسٹریلیا میں کی جانے والی ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ ڈبل روٹی سے موٹاپا نہیں آتا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریسرچ سے پتہ چلا کہ آسٹریلیا کی ۴۳ فیصد خواتین وزن کم کرنے کی غرض سے بریڈ کھانے سے پرہیز کرتی ہیں۔ اٹھائیس فیصد خواتین اسے کھانا چاہتی ہیں مگر وزن بڑھ جانے کے خوف سے ایسا نہیں کر پاتیں۔ بیس فیصد ایسی ہیں جو اس کو کھا کر خود کو قصور وار سمجھتی ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ڈبل روٹی کے حوالے سے ایسی ہی سوچ پائی جاتی ہے۔ تاہم اس نئی ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ بریڈ وزن بڑھانے کا بنیادی سبب نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے ساتھ کھائے جانے والے دیگر لوازمات کس قدر فیٹس رکھتے ہیں، اورانسان کو موٹا کر سکتے ہیں۔
اس تحقیق کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں ، خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد اس کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لئے بے قرار ہیں۔