ممبئی: بالی وڈ اداکار عرفان خان اور کنگنا رناؤت بھارت اور فرانس کی مشترکہ پروڈکشن فلم ’’اے ڈیوائن لوورز‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پروجیکٹ پر فرنچ فلم کمیشن، فلم فرانس اور بھارتی اور فرانسیسی عملہ ملکر کام کریں گے جس کی ہدایات سائی کبیر دیں گے۔ فلم کو لیونارڈ گلونسکی پروڈیوس کریں گے۔انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم کی کہانی بھارت کے لوئر مڈل کلاس طبقے کے گرد گھومتی ہے جس کی عکس بندی مارچ میں شروع کی جائے گی۔فلم کوئین میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اب ہدایتکاری کے میدان بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔کنگنا جو کچھ عرصہ قبل نیویارک فلم اکیڈمی میں اسکرین پلے رائٹنگ کا دو ماہ کورس مکمل کرکے واپس آئی ہیں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا
چاہتیں اور حال ہی میں شارٹ فلم ’’دی ٹچ ‘‘ کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ اس کی ہدایات بھی دے چکی ہیں اب انھوں نے لم ’’چک فلک‘‘ بنانے کا ارادہ کرلیا ہے۔اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو توقع ہے کہ میں اپنی آنیوالی فلموں میں انھیں مختلف کام کرتی ہوئی نظر آؤں اس لیے میں خواتین پر گھومتی ایک رومانوی کامیڈی فلم پر کام کررہی ہوں جسے میں ہالی ووڈ کی فلموں ’’دی نوٹ بک ‘‘، بریجٹ جونز ڈائری اور دی ڈیول وئیرز پرادا‘‘ جیسی یادگار فلم بنانا چاہتی ہوں اور اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی تیاری کے دوران میں نئے تجربات کرنے کے بجائے اپنی زندگی کوسامنے رکھوں گی۔اطلاعات کے مطابق کنگنا رناوت جو اس وقت بالی ووڈ ہدایتکار آنند رائے کی فلم ’’تنو ویڈزمنو 2‘‘ میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں نے اپنے کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے ہریانوی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ کنگنا ان دنوں تین مذید فلموں ریما کاتگی کی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ جب کہ نکھل ایڈوانی کی ہدایات میں بنائی جانیوالی کٹی بٹی میں عمران خان کے مدمقابل کام کررہی ہیں جب کہ سائی کبیر کی فلم ڈیوائن لورز میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔