سڈنی۔ عظیم اسپنر مرلی دھرن نے سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہلے بلے بازی کرنے اور اے بی ڈی ولئیرس کی جارحانہ بلے بازی سے دہشت زدہ نہیں ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ورلڈ کپ 2007 اور 2011 فائنل ہارنے والی سری لنکا کی ٹیم کے رکن رہے مرلی دھرن کا خیال ہے کہ سڈنی میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم دباؤ میں رہے گی اور جنوبی افریقہ کی اس کمزوری کا سری فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے آئی سی سی کے لئے اپنے کالم میں لکھامیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ٹاس جیتے اور اے بی ڈی ولئیرس کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں۔مرلی دھرن نے کہاسڈنی کرکٹ میدان پر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 58 فیصد کامیاب ہوتی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 300 کے قریب رن بنانے سے بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم پر دباؤ بنے گا۔انہوں نے کہاجنوبی افریقہ بڑے ٹورنامنٹوں میں دباؤ کا سامنا نہیں کر پاتا ہے۔ سری لنکا کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا اور گزشتہ دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچے۔وہیںنیوزی لینڈ کوچ مائیک ہیسن کا اندازہ ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کل ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرسکتی ہیلیکن بہت کچھ ٹاس پر ان
حصار کرے گا۔اس میچ کی فاتح کا سامنا ہفتہ کو ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ہیسن نے کہایہ بڑا میچ ہے۔ ہماری نظریں اس میچ پر ہیں کیونکہ ہم اسی ڈرا کا حصہ ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنا اہم ہوگا۔انہوں نے کہاان حالات میں سری لنکا خطرناک ٹیم ہے اور جنوبی افریقہ کو اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میں صرف کرس گیل ان کے نشانے پر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاہم اپنا وقت صرف ایک کھلاڑی پر خرچ نہیں کریں گے۔ ہم پوری ٹیم کے خلاف تیاری کریں گے۔