کابل ۔ افغانستان میں تین خود کش حملہ آوروں نے برقعے پہن کر جمعہ کے روز افغان پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ خود کش حملہ افغان دارالحکومت کابل کے نزدیک کیا گیا ہیں۔
سکیورٹی حکام نے بتایا پولیس ہیڈکوارٹرز کابل کے مشرق میں 50 کلو میٹر دور سروبی میں قائم ہے۔ جہاں جمعہ کی صبح برقع پوش خواتین کے روپ میں خود کش تین مردوں نے یلغار کر دی۔
ایک خود کش حملہ آور اس وقت مارا گیا جب اس نے ایک بارود سے بھری گاڑی پولیس کے مرکز کے دروازے سے ٹکرا دی۔ تین دوسرے خودکش حملہ آور جنہوں نے خود کو تلاشی سے بچانے کیلیے برقعے پہن رکھے تھے۔ وہ بھی ہلاک ہوگئے۔
طالبان نے اس واقعے کے بعد ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی پولیس چیف جنرل محمد ظاہر نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے صبح سویرے ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری چھوٹی ویگن کو پولیس مرکز کے دروازے سے ٹکرا دیا۔
جبکہ دیگر تین حملہ آوروں نے رکاوٹ بننے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک پولیس افسر ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
اس طرح کی ایک کارروائی خود کش حملہ آوروں نے 2012 میں بھی کی تھی جس میں حملہ آوروں نے اپنے برقعے پہن رکھے تھے۔