کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک گھر کے باہر آج صبح ہونے والے ایک طاقتور کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 112 زخمی ہو گئے ۔پولیس اور وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کس چیز کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔
افغان کے نائب وزیر داخلہ جنرل محمد ایوب سالانگ¸ نے ٹویٹر پر لکھا “ابھی کچھ لمحے پہلے ہی شاہ شاہد کے علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں شہریوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے ”۔وزارت صحت کے مطابق حملے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جو کہ پیدل ہی اسپتال آ رہے ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
۔