رامپور(نامہ نگار)کابنی وزیرمحمد اعظم خان نے پارٹی دفترتوپ خانہ روڈ پر جنتادربارلگایا۔اس دوران انھوں نے لوگوں کے مسائل سنے ساتھ ہی مسائل کا تصفیہ کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دی ۔ جنتادربارکے اطلاع ملنے پر صبح سے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی تھی کابینی وزیرمحمد اعظم خان نے لوگوںکو بیٹھا کرایک ایک کرکے ان کے مسائل سنے ۔ کسی نے مکان دلوانے توکسی نے پینشن دلانے کا مطالبہ کیا۔ا س دوران آنگن باری کارکن اورمعاون ویلفیئر ایسوسی
ایشن کے بینر کے تلے جمع ہوکر جنتادربار پہنچی اورکابینہ وزیرکو عرضدا شت دے کر اضافی شرح تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔
ساتھ ہی پولیوٹیکا کاری کے کاموںمیں کام کررہی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ مرکزی حکومت کی شرح تنخواہ بلواکرتمام ریاستی حکومتیں اضافی شرح تنخواہ دے رہی ہیں۔جب کہ یہاں انھیں محض دوسوروپئے ہی دئے جارہے ہیں۔ گزشتہ بارہ برسوں سے ا ن کا کوئی پیسہ نہیں بڑھایاگیا ہے۔