پچھلے دنوں خبر تھی کہ کاجول کا کم بیک پراجکٹ ’’ہاو کولڈ آریو‘‘ مشکل میں آگیا ہے ساتھ ہی ان کے دیگر فلموں میں ہونے کے قیاس لگنے لگے ہیں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی کرن جوہر کے بینر کی ایک فلم میں دیکھی جائیں گی۔ کرن کی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں کاجول نے دوستی
کے ناطے کام کیا تھا ویسے بھی وہ ان کے بینر کا چہرہ ہیں، حالانکہ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس بار دوستی سے زیادہ کاجول کام کو دیکھ کر فیصلہ کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مضبوط کہانی کی تلاش میں ہے۔ ان کے پرکاش جھا کی فلم ’’گنگاجل 2‘‘ سے جڑنے کی بھی خبر ہے۔ اس بار جھا یہ فلم ہیروئین اورینٹیڈ کے طور پر بنارہے ہیں اور اس بار اس فلم کو اجئے دیوگن بھی پروڈیوس کریں گے۔ شوہر کی اس فلم میں کاجول ایک خاتون پولیس آفیسر کے کردار میں دکھائی دیں گی۔