ابو ظہبی ۔کولکاتا نائٹ رائڈرس پر جیت کے بعد جیت کی راہ پر واپس آئی دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم آئی پی ایل -7 میں آج جب یہاں دو بار کی چمپئن چنئی سپر کنگ کے خلاف اترے گی تو اس کا مقصد جیت کی لے کو برقرار رکھنا ہوگا ۔نئے سیشن میں نئے کلیور اور فلیور کے ساتھ اتری دلی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بینگلور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے ہفتہ کو کولکاتا کی ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دے کر جیت کی راہ پکڑ لی ۔دوسری طرف چنئی کو گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس ٹیم کا ہدف بھی جیت کی راہ پکڑنا ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس مقابلہ کے دلچسپ ہونے کی امید کی جا سکتی ہے ۔دہلی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ چوٹ کا شکار رہے کپتان کیون پیٹرسن اس میچ میں کھیل سکتے ہیں ۔ پیٹرسن کیغیرموجودگیمیں گزشتہ دو میچوں میں آپی ایل -7 کے
دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی دنیش کارتک نے ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی ۔جہاں تک دہلی کی بلے بازی کا سوال ہے تو کولکاتا کے خلاف دنیش کارتک اور جے پی ڈومنی نے شاندار بلے بازی کی ۔ اوپننگ میں مرلی وجے ابھی تک کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کا بلا بھی خاموش ہی رہا ہے ۔پیٹرسن اگر چنئی کے خلاف اترتے ہیں تو ٹاپ آر ڈرمیں ٹیم کی بلے بازی مضبوط ہوگی ۔ٹورنامنٹ کے پچھلے سیشن میں پھسڈی رہی دہلی کے پاس بلے بازی میںکوٹن ڈی کاک ، کیدار جادھو اور سوربھ تیواری جیسے اختیارات ہیں جنہیں چنئی کے خلاف موقع دیا جا سکتا ہے ۔
منوج تیواری کو کولکاتا کے خلاف موقع ملا تھا لیکن وہ کچھ خاص نہیں کر پائے ۔ مجموعی طور پر ٹیم کی بلے بازی دنیش کارتک ، ڈومنی ، ٹیلر اور پیٹرسن کے ارد گرد ہی گھومتی ہے اور انہی میں سے کسی ایک کو بڑی اننگز کھیلنی ہوگی ۔ محمد سمیع، نیتھن کولٹر نال ، دیو انادکٹ ، جمی نشم اور شہباز ندیم کی موجودگی میں دہلی کی گیند بازی مضبوط نظر آتی ہے ۔ ٹیم کے آسٹریلوی بولر کولٹر نال نے گزشتہ میچ میں چار اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے تھے اور ٹیم کو پھر ان سے اچھی کارکردگی کی امید رہے گی ۔ ٹیم کے پاس بولنگ میں متبادل کے طور پر کمار ، وین پارنیل ، راہل شرما اور سدھارتھ کول ہیں ۔ دوسری طرف چنئی کی ٹیم گزشتہ میچ میں پنجاب کے خلاف شکست کے بعد جیت کی پٹری پر واپس آنے کے لئے آتر رہے گی ۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی یہ ٹیم 205 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ہار گئی تھی ۔ ڈیون اسمتھ ، برینڈن میکلم ، سریش رینا ، دھونی ، ڈوین براوو ، فاف ڈو پلیسس اور جڈیجہ جیسے بڑے بلے باز کسی بھی گیند بازی آرڈر کو تباہ کرنے کے قابل ہے ۔ لیکن ٹیم کی بولنگ میں پہلے جیسی دھار نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔ آف اسپنر روچندرن اشون کو چھوڑ کر ٹیم کے پاس کوئی ایسا بولر نہیں ہے جس کے دم پر ٹیم میچ جیتنے کا دعوی کر سکتی ہے ۔جڈیجہ نے گزشتہ میچ میں چار اوور میں 43 رن لٹائے تھے ۔ ٹیم کے پاس ان دونوں کے علاوہ آشیش نہرا ، موہت شرما اور پون نیگی جیسے گیند باز ہیں ۔ مجموعی طور چنئی کو اگر جیت کی پٹری پر واپس انا ہے تو اس کے گیند بازوں کو حریف بلے بازوں پر روک لگانی ہوگی۔ کھیل کے ایک ہی محکمہ میں مضبوطی ہمیشہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکتی ہے ۔ دونوں ٹیموں میں اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے اس میچ کے دلچسپ ہونے کی ضمانت مانی جا سکتی ہے ۔