لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں اسلحہ سے لیس بدمعاشوں نے موٹر سائیکل سوار تاجر کوروک لیا اس کے بعد اس کی پٹائی کردی۔ اور ہاتھ پیر باندھ کرسڑک کے کنارے جنگل میںڈال دیا۔ تاجر کے پاس سے بدمعاشوںنے ۶۵ہزار روپئے نقد ،موٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ لیا۔ شورشرابہ سننے کے بعد راہگیر موقع پرپہنچے ،اور متاثرین کے ہاتھ پیر کھولے اس کے بعدمتاثرین نے تھانہ جاکر تحریردی۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش شروع کی لیکن دیر شب تک بدمعاشوں کاکوئی سراغ ہاتھ نہیں لگ سکا۔ پولیس کے مطابق ملیح آباد کے رہنے والے رمیش نگم مویشیوں کاچارا فروخت کرتے ہیں اور ان کی دکان نبی پناہ گائوںمیں ہے ۔بدھ کووہ دکان بند کرنے کے بعد اپنے ساتھی شیام جی گپتاکے ساتھ موٹرسائیکل یوپی ۔۳۲بی ایچ ۱۴۹۸سے گھر لوٹ رہے تھے رمیش نگم نے بتایا کہ چھتر تلا گائوں کے پاس دوموٹر سایئکل سوار نقاب پوش دوبدمعاشوںنے انھیںگھیر کرروک لیااس کے بعد ایک بدمعاش نے ان کی کنپٹی پرطمنچہ لگادیا۔
اور شیامجی کے ہاتھ سے ۶۵ہزارروپئے ودکان کی چابی سے بھرا بیگ چھین لیا۔جب شیام جی نے مخالفت کی توبدمعاشوںنے دونوں کو جھاڑیوںمیںکھینچ لیا اورجم کرپٹائی کرنے کے بعد دونوں کے ہاتھ پیر اور منھ باندھ کرجھاڑیوںمیںڈال دیا۔ اس کے بعد بدمعاش ۶۵ہزارروپئے نقد موٹر سائیکل وسیل فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔دونوںلوگ کسی طرح گھسٹتے ہوئے سڑک پرپہنچے ۔جہاں راہگیروںنے انھیںکھولا۔ اس کے بعد دونوںنے تھانہ پہنچ کرپولیس کوآپ بیتی سنائی ۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش شروع کی لیکن دیر شب تک بدمعاشوںکاکوئی سراغ ہاتھ نہیںلگا۔
پولیس نے بتایا کہ رمیش روزانہ دکان سے اسی وقت گھرلوٹتے ہیںاور ان کے پاس نقدی ہوتی تھی۔ اس سے اندازہ لگایاجارہا ہے کہ بدمعاشوںنے کئی دن تک ریکی کی۔پھرسنسان جگہ پرلوٹ کی واردات کوانجام دیا۔