مظفر نگر (نامہ نگار)مظفر نگر کے ماہلی گاؤں کے قریب میرٹھ کرنال شاہراہ پر ہتھیاروں سے لیس کچھ لوگوں نے بندوق دکھا کر ایک تاجر اور اس کے کنبہ سے نقد رقم اور زیورات لوٹی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ واردات کل شام اس وقت پیش آئی جب گوشت فروخت کرنے والے کاروباری عبدالغفار ایک شادی میں شرکت کرنے کے بعد اپنے کنبہ کے ساتھ سردھنہ سے شاملی واپس آرہے تھے۔ اسلحوں سے لیس چھ بدمعاشوں نے ان کی کار کا پیچھا کیا اور انہیں لوٹ لیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بدمعاشوں کی تلاش سرگرمی سے شروع کردی گئی ہے۔