لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں ایک شراب دکاندار کا چارٹ فروش سے کسی بات کے سلسلے تنازعہ ہوگیا۔ تنازعے میں دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی کہ دکاندار اپنے گھر سے لے آیا اور چارٹ فروش کو گولی ماردی۔ گولی چارٹ فروش اوراس کے ٹھیلے کے قریب کھڑے ہوئے ایک شخص کو بھی لگی ۔ دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اس واردات کے بعد کاروباری فرار ہوگیا ہے ایس پی مشرق راجیش کمار نے بتایا کہ بنتھرا قصبہ واقع بنٹی عرف پنٹو کی شراب کی دکان ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے گھر کے قریب قصبے کا باشندہ چارٹ فروش وشال گپتا نے ٹھیلہ لگا رکھا تھا۔ شام چھ بجے بنٹی کا چارٹ فروش سے کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوگیا
۔ اسی دوران دونوں کے درمیان بحث بڑھنے لگی۔ بات اتنی بڑھی کہ بنٹی اپنے گھر سے بندوق لے آیا اس نے چارٹ فروش کو گولی ماردی۔ بندوق کی گولی چارٹ فروش وشال اور اس کے ٹھیلے کے قریب شوبھم اوستھی کولگی۔ گولی لگنے کے بعد دونوں زخمی ہوکرگر پڑے۔
اسی دوران ملزم بنٹی موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا ۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے دونوں زخمیوں کوٹراما سنٹر میں داخل کرایا ۔ واردات کے سلسلے میں ایس اور بنتھرا رام نریش یادو نے بتایا کہ چارٹ فروش وشال اور شوبھم گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں سے خطرے سے باہر ہیں انہوں نے بتایا کہ شراب کاروباری اور چارٹ فروش کے درمیان پہلے سے دشمنی تھی۔