کاکوری اور چنہٹ علاقوںمیں بھی چوروں نے واردات کو دیا انجام
لکھنو¿:علی گنج علاقے میں رہنے والے ایک کاروباری کے گھر کا تالا توڑکر چور ہزاروں روپئے نقد اور لاکھوں کے زیورات چوری کرلیا ۔ کاروباری نے اس سلسلے میں چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ اس کے علاوہ کاکوری علاقے میںچور ایک کسان کے گھر سے نقد روپئے اور زیورات چرا لے گئے ۔ ایک دوسری واردات میں ایک سبکدوش انجینئر کے گھرسے نقد روپئے اور زیورات چوری کرلے گئے ۔
علی گنج سیکٹر سی باشندہ پروین جین اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ ۱۸اگست کو پروین اپنے کنبہ کے ساتھ باہر گئے تھے ۔اتوار کو پروین اپنے کنبہ کے ساتھ گھر واپس لوٹے تو دیکھا کہ گھر کے دروازے پر لگا تالا ٹوٹاہے اندر جاکر دیکھنے پر گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا ملا ۔ چور پروین کے گھر سے ۶۰ ہزار روپئے نقد اور دس لاکھ کے زیورات چوری کرلے گئے تھے ۔ گھر میںچوری کی طلاع پولیس کو دی گئی ۔
چوری کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی ۔اس کے علاوہ کاکوری کے نرونا گاو¿ں باشندہ کیلاش کشیپ کے گھر میں گزشتہ شب چور سیڑھی لگاگھر میں داخل ہوگئے کنبہ کے سبھی لوگ دوسری منزل پر سو رہے تھے ۔ چوروں نے گھرسے دو بکس ، ۴۰ ہزار روپے ، زیورات چوری کرلے گئے ۔
صبح جب کنبہ کے لوگ سو کر اٹھے تو چوری کا علم ہوا ۔موقع سے سولہ ڈنڈے کی سیڑھی ملی ہے۔ گھر سے چوری ہوا ایک بکس رام ساگر کے کھیت میں اور دوسرا بکس چھتر پال کے کھیت میںملا ۔ کاکوری پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ اس کے علاوہ چنہٹ کے بسنت وہار کمتا میں سبکدوش انجینئر گوبال شرن اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ ۲۰اگست کی شب چور ان کے گھر میں گھسے اور گھرسے نقد روپئے اور زیورات چوری کرلے گئے ۔چنہٹ پولیس نے اس معاملے میں چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے۔