لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گومتی نگر علاقہ میں رہنے والے ایک کاروباری کے گھر کا تالا توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات و نقد روپئے لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ گومتی نگر کے وجے کھنڈ کے رہنے والے محمد شارق بارہ بندی میں مویشی پروری کا کاروبار کرتے ہیں۔ شارق گزشتہ ۸۲؍فروری کو اپنے کنبہ کے ساتھ لکھیم پور گئے ہوئے تھے۔ اسی درمیان چور ان کے گھر کا تالا توڑ کر تقریباً دس لاکھ روپئے کے زیورات و نقد روپئے چوری کر لے گئے۔ اتوار کو جب شارق کنبہ کے ساتھ گھر واپس لوٹے تو انہوں نے واردات کی اطلاع دی۔ اطلاع پاکر موقع پر گومتی نگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔