نئی دہلی (بھاشا) گھریلو بازار میں کاروں کی فروخت جون میں ۷۶ء۱۴فیصد بڑھ کر ایک لاکھ ساٹھ ہزار دو سو بتیس اکائی ہوگئی جو گذشتہ سال اسی ماہ میں ایک لاکھ انتالیس ہزار چھ سو چوبیس اکائی تھی۔ سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینو فیکچرس کے ذریعے جاری اعدادوشمار کے مطابق موٹرسائیکل کی فروخت گذشتہ مہینے ۶۳ء۹فیصد بڑھ کر آٹھ لاکھ ۷۶ہزار ایک سو چھیانوے اکائی ہوگئی ۔ جوگذشتہ سال مئی میں سات لاکھ ننانوے ہزار دو سو چون اکائی تھی۔