نئی دہلی: گھریلو بازار میں گزشتہ مالی سال 16۔2015 میں مسافر کاروں کی فروخت 7.87 فیصد بڑھ کر 20لاکھ 25 ہزار 479 پر پہنچ گئی ہے ۔ یہ مالی سال 15۔2014 میں 18 لاکھ 77 ہزار 706 رہی تھی۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ملک میں کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 15۔2014 میں یہ 4.99 فیصد اضافہ ہوا تھا حالانکہ مارچ 2016 میں گھریلو بازار میں کاروں کی فروخت 0.30 فیصد گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 730 رہ گئی۔پورے مالی سال کے دوران موٹرسائکلوں کی فروخت 0.24 فیصد گھٹ کر ایک کروڑ سات لاکھ 466 رہی۔