نئی دہلی:ملک میں اس سال جنوری تک چار لاکھ کروڑ سے زائد روپیہ کا رپوریٹ گھرانوں کے پاس ٹیکس کی شکل میں بقایا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سال جنوری کے مہینے تک کارپوریٹ گھرانوں سے ٹیکس کی شکل میں چار لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو ننانوے کروڑوں روپے سے زائد کی رقم وصولی نہیں جاسکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں بڑی 50 کمپنیوں کی 22903 کروڑوں روپے بھی شامل ہیں۔مسٹر سنہا نے بتایا کہ بقایہ کی اس رقم کو وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں مسٹر سنہا نے بتایا کہ 2014-15 تک ملک میں انکم ٹیکس دینے والوں کی تعداد محض 5.45 کروڑوں روپے کی جو ملک کی آبادی کا محض 4.361 فیصد ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت انکم ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے فی الحال 52 لاکھ سے زائد افراد رٹرن بھرتے ہیں حکومت نے انکم ٹیکس رٹرن نہ بھرنے والوں کی نگرانی کا نظام تیار کیا ہے اور ایسے 1.36 کروڑ افراد کی شناخت کی گئی ہے جنہیں انکم ٹیکس دینا چاہیے ۔