گورکھپور (نامہ نگار)ایس پی دیوریا کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت چارمطلوب اوردوبغیر ضمانتی وا رنٹ ملزمین کو گرفتارکرکے انھیں عدالت میں بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ گاڑی چیکنگ کے دوران ۱۶۶گاڑی مالکان سے ۳۴۳۰۰روپئے بطورجرمانہ وصول کیا گیا۔ دس نومبر کورامائن یادو ولد شری کانت باشندہ رامپور مہوآبری تھانہ بھچوچ گھاٹ ضلع دیوریا کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ اس کی بلیرو گاڑی گائوں ملسی واقع گیراج سے نامعلوم چورروں کے ذریعہ چوری کرلی گئی۔ اس سلسلے میںتھانہ بچوچ گھاٹ میںمقدمہ درج کرانے کے بعد تفیش کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ رام مورتی جے پال باشندہ پڈری چھیڑاتھانہ گوری بازار ضلع دیوریا نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم شخص کے ذریعہ اس کا اے ٹی ایم تبدیل کارڈ کرکے ان کے کھا تے سے دولاکھ ۶۳ہزار روپئے نکالے گئے۔
اس معاملہ میں تھانہ گوری بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفیش کررہی ہے۔