اعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ بہوجن سماج پارٹی صدر اسمبلی حلقہ کا جلسہ اسمبلی حلقہ صدر گیا پرساد کی صدارت میں ہوا ۔ جلسہ میںمہمان خصوصی کے طور پر زونل کوآرڈینیٹر سیتا رام بھارتی موجود تھے۔ نظامت رام آدھار نے کی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سیتا رام بھارتی نے کہا کہ پارٹی کارکنان سے ہی مضبوط ہوگی ہے ۔بی ایس پی کے کارکنان دیگر پارٹیوں سے زیادہ کام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں لگ جائیں ۔یقینی طور سے ہماری حکومت بنے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب عوام دوبارہ بی ایس پی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر اومکا ر شاستری، راجیش یادو، ارون پاٹھک، ہری رام ، شیلا ش
ریواستو، ونود شریواستو، اودھیش شرما، نند لال، ہنس راج،بلی رام بھارتی، چندر بھوشن وغیرہ موجود تھے۔