ہاپوڑ(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر کشن سنگھ تومر نے چارسال کے بعد ضلع مجلس عاملہ کا اعلان کیا۔ ضلع صدر پر پیسے دے کر عہدہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اورکمیٹی میںعہدہ حاصل نہ کرنے والے کارکنان نے پریس کانفرنس میںہنگامہ آرائی کی۔ضلع صدر کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر نے کہا کہ ان کی ترجیح حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی عوامی بہبوداسکیموں کافائدہ ضرورت مندافرادتک پہنچاناہے۔ مسٹرتومر مقامی ریسٹورنٹ میںصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے
انھوںنے کہا کہ کارکنان عوامی مسائل کے سلسلے میں افسران سے رابطہ کریں اورمسائل کو حل کریں۔انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموںکو گھر گھر تک پہنچائیں جس میں حکومت کی اہم سماج وادی پینشن اسکیم بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ جوافسرعوامی مسائل کو حل نہیں کریں گے ان کے خلاف وزیراعلیٰ سے کارروائی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ شکر ملوں کے ذریعہ کاشتکاروں کو گننے کی بقایہ ذات اداکی جارہی ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے سینئر کارکنان نے مجلس عاملہ میں شامل نہ کئے جانے پر ہنگامہ کیا۔کارکنان سنجے یادو،اقبال قریشی، انل آزاد، سنجے گرگ،سیماتنیجہ وغیرہ نے ضلع صدر پر پریس کانفرنس کی اطلاع نہ دے کر پوشیدہ طریقے سے ضلع کمیٹی کا اعلان کے اور پیسے دے کر عہدہ دینے کا الزام عائد کیا۔کارکنان ضلع صدر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کچھ وقت کیلئے دھرنادینے لگے۔