کانپور(نامہ نگار)سونیا گاندھی کے یوم پیدائش پر شہر کانگریس کی جانب سے ان کی عمرکے برابرکیک مہانگردفتر میں کاٹاگیا۔اس موقع پر کانپور کانگریس دیہات کی جانب سے مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ کانگریس کارکنان نے مختلف مقامات پر میٹھائی تقسیم کی۔ شہر کانگریس نے تلک ہال واقع پارٹی کے دفتر میںرکن اسمبلی اجے کپوراورکانگریس ضلع صدر ہرپرکاش اگھنی ہوتری نے ۶۸ک
لو کا کیک کاٹا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے ضلع صدر کو کیک پیش کیا اوردفترمیں موجودلوگوں نے کانگریس صدر کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔اس موقع پر رکن اسمبلی وجے کپور نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی ایک مرتبہ پھر مرکز میں اقتدار حاصل کرے گی۔ ضلع صدر نے کہا کہ واجپئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ کانگریس کو کبھی اقتدار حاصل نہیں ہوگالیکن سونیا گاندھی کی کرشمائی قیادت نے کانگریس کارکنان کو ملک کے لوگوںکی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ کانگریس دیہات کے ضلع صدرابھی جیت سنگھ سانگا کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے کانشی رام اسپتال ، ٹرامہ سینٹر اوررامہ دیوی اسپتال میںداخل مریضوں میں پھل تقسیم کی ۔ کارکنان نے بھارت ماتامندر بڑاچوراہا، چیتنا چوراہا، گووند پوری پل کے قریب درشن پورواچوک چوراہا اورجوہی سفید کالونی میں میٹھائی تقسیم کی۔اس کے علاوہ کانگریس کے علاقائی سکریٹری مولانا حاجی شریف کی قیادت میں آریہ نگر کے مختلف وارڈوںمیں میٹھائی تقسیم کی گئی۔پروگراموںمیں سابق ضلع صدر دیپک مہیش دکشت ،وکاس اوستھی اورکے کے تیواری سمیت کثیرتعداد میں پارٹی کے عہدیداران اورکارکنان موجودتھے۔