بریلی:موٹرسائےکل سواردولوگوںکو سامنے سے آرہی کار نے ٹکر ماردی جس سے دونوں کی ہی موقع پر ہی موت ہوگئی حادثہ کے بعد کارڈرائیور کارچھوڑکر فرارہوگیا۔دیورنیا تھانہ حلقہ کے سیمی کھیڑاگاﺅںمیںآج صبح ہوئے سڑک حادثہ مےں وارڈ نمبر ایک کے رہنے والے اورٹاﺅن ایئر یا کے کارپوریٹرہیریش کمار اوراس کے دوست روشن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم ہاﺅس پر موجود متوفین کے گھروالوں نے بتایاکہ حادثہ کا شکار دونوں لوگ آج صبح دیورنیا کے دفترجانے کےلئے گھر سے نکلے تھے لیکن وہ دونوں پہلے گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کےلئے سیمی کھیڑاپٹرول پمپ گئے ۔ جب وہ دفترکے جانب جانے لگے تو سامنے سے آرہی تیز رفتارکارنے ان کی موٹرسائےکل پر ٹکر ماردی جس سے دونوں شدید طورسے زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے جب کارکوگھیر لیا تو اس کا ڈرائیورکود کر فرارہوگیا۔حادثہ کی اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچی تب تک دونوں زخمیوں کی موت ہوچکی تھی۔حادثہ کی اطلاع پاکر متوفین کے گھر والے بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاشوںکی شناخت کے بعد پولیس نے پوسٹمارٹم کےلئے بھیج دیا۔پولیس نے ٹکرمارنے والی کارکوقبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور اورمالک کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔