رائے بریلی:کارگل کی جنگ میں شہید ہوئے تمام شہیدوں کو سولویں یوم شہیداں پر آج قلعہ علاقے میں نگر پالیکا پریشد رائے بریلی کے چیئر میں حاجی محمد الیاس نے باشندوں کے ساتھ منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہیدوں کے تئیں حب الوطنی کا جذبہ اور ان کی قربانی یاد کرکے سب کی آنکھیں نم ہوگئی ۔ اس موقع پر حاجی محمد الیاس نے کہاکہ ایک وہ ہیں جو اپنے کنبہ اور سماج کےلئے جیتے ہیں اورایک ہمارے جوان ہیں اپنی سرزمین کی حفاظت اور ملک کے وقار کو بچانابھی ان کی زندگی کا مقصد ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کارگل کی لڑائی میں کتنی ماو¿ں کی گود سونی ہوگئی اور کتنی سہاگنوں کے سہاگ چھن گئے ۔ متعدد بچوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا ۔ ایسے شہیدوں کو ہم سلام کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کا فرض ہے کہ ان شہیدوں کے کنبوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔ اس موقع پر کارپوریٹر منور ، اودھیش باجپئی ، شتروگھن سونکر، رام کھلاون باری ، شبستاں، برجیش وغیرہ نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا