بریلی:سڑک کے کنارے بیٹھی ضعیف خاتون کو تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی ۔ اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔بارہ دری تھانہ علاقے کے محلہ جو گی نوادہ باشندہ ۸۰ سالہ للو دیوی کی گذشتہ شب راجیندر نگر واقع ایک نجی اسپتال میں مولت ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم ہاو¿س متوفیہ کے شوہر جھانجھی لال نے بتایا کہ متوفیہ راجیندر نگر کے گھر وں میں کام کرنے جاتی تھی اور کل شام کو کام کے بعد سڑک کے کنارے درخت کے نیچے بیٹھ کر آرام کررہی تھی۔ اسی درمیان اسے تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی۔ جس میں راجیندر نگر کا ایک ڈاکٹر اور اسکی بھابھی بیٹھی تھیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر زخمی کے کنبہ والے موقع پر پہنچے تو کار میں بیٹھے ڈاکٹر نے زخمی کا علاج کرانے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے نجی اسپتال میں داخل کرادیا۔ جہاں رات میں للو دیوی کی مولت ہوگئی۔ متوفیہ تین بیٹوں کی ماں تھی۔