لکھنو ، 26 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے حضرت گنج علاقے میں کل دیر رات ایک کار کے ایک کھڑے ڈمپر سے ٹکراجانے سے کار میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک بری طرح زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار میں سوار تین افراد دیر رات لوہیا روڈ پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کے چوراہے کے نزدیک کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں آدتیہ پانڈے اور اونیندر شاہی کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد لکھنو کے سنجے گاندھی پورم اور اسماعیل گنج کے باشندے تھے۔